اردو

urdu

ETV Bharat / state

One Person Electrocuted پہلگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت, تین دیگر زخمی - پہلگام کے لدرو علاقہ میں بجلی کی زد

ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں بجلی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پہلگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت, تین دیگر زخمی
پہلگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت, تین دیگر زخمی

By

Published : May 12, 2023, 8:24 PM IST

پہلگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت, تین دیگر زخمی

اننت ناگئ جموں و کشمیر کے ضلع آننت ناگ کے پہلگام کے لدرو علاقہ میں بجلی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو مقامی ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دن میں پیش آیا۔ ہائی ٹینشن تاروں کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ موقع پر موجود چار افراد جھلس گئے۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں سب ضلع ہسپتال منتقل کیا، تاہم نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت معراج الدین ریشی ولد گل محمد ریشی، نعیم. احمد بٹ ولد سجاد احمد بٹ، نسیمہ بانو زوجہ نعیم احمد بٹ، مبینہ اختر زوجہ سجاد احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔تمام افراد کا تعلق پہلگام کے لدرو علاقہ سے ہے۔

تاہم علاج و معالجہ کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونےو الے شخص کی شناِخت معراج الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب علاقہ مین قائم بجلی ٹرانسفارمر کی لائن میں فالٹ آگیا، اس دوران یہ افراد اس کی زد میں آگئے۔پولیس نے واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Contaminated Water پلوامہ ہکری پورہ کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں واجح طور پر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔مقامی باشندوں نے کہاکہ محکہ بجلی پر عدم توجہی کا الزام لگایا ہے۔محکمہ بجلی کو ٹرانسفارمر منتقل کرنے یا بجلی کا ترسیلی نظام درست کرنے کی اپیل کی تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔اس کی وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details