اردو

urdu

By

Published : Mar 16, 2020, 9:34 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں تین ٹیسٹ مثبت

جموں و کشمیر میں دو افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت اور 176 افراد نے نگرانی کی مدت مکمل کی جبکہ مرکزی وزارت صحت نے جموں و کشمیر میں تیسرے کیس کی بھی تصدیق کی ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں تین ٹیسٹ مثبت
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں تین ٹیسٹ مثبت

انتظامیہ کے آج کے میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 176 افراد نے 28 روز کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے اور اب تک فقط دو افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔

کورونا وائرس سے متعلق جاری کیے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے 2,478 مسافروں اور افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 2,095 افراد گھروں میں ہی نگرانی کے تحت ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں تین افراد کے ٹیسٹ مثبت

میڈیا بلیٹن کے مطابق علاوہ ازیں ہسپتالوں میں کورنٹائن کئے گئے افراد کی تعداد 29 ہے جبکہ 178 افراد کو گھروں میں ہی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

بلیٹن کے مطابق 106 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 98 منفی پائے گئے جبکہ دو معاملات کے نمونے مثبت پائے گئے ۔ اس کے علاوہ چھ معاملات کی رپورٹز 16 مارچ 2020 ء تک آنے کی توقع ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں تین افراد کے ٹیسٹ مثبت

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں میں کورنٹائن کئے گئے افراد اور ان کے افراد خانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی نگرانی ٹیموں اور صحت حکام کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں کی کورنٹائن کے لئے مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

عوام النّاس سے کہا گیا ہے کہ وہ نگرانی کے عمل کو مستحکم کریں اور بیرون ملک سفر سے متعلق تفاصیل مقامی صحت حکام کو از خود پیش کریں۔ اس کے علاوہ تمام سماجی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔

ایڈوائزری میں سماجی سطح پر مناسب دوری کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں اورغیر ضروری سفر کو ترک کریں۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے اجتناب کریں۔ علاوہ ازیں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بڑے بڑے اجتماعات سے دور رہیں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں اور باربار صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔ کھانستے یا چھینکتے وقت رومال کا استعمال کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر کسی شخص کو بخار ہو، کھانسی آتی ہو یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو، وہ جلد از جلد صحت حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔

غلط فہمیوں کو دُور کرنے کے لیے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکار کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں ۔ یہ جانکاری سرکار کی طرف سے پرنٹ اور الیکٹرانِک میڈیا روزانہ میڈیا بلیٹنوں کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details