اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

ذرائع کے مطابق پلوامہ کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

پلوامہ میں انکاؤنٹر
پلوامہ میں انکاؤنٹر

By

Published : Jul 7, 2020, 6:20 AM IST

Updated : Jul 7, 2020, 12:03 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔

پلوامہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے منگل کے روز واضح کیا کہ پلوامہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو فوجی جوان اور مقامی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پولیس کے ایک سینئیر افسر نے کہا تھا کہ ایک فوجی جوان نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔لیکن اب آئی جی پی کشمیر نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کوئی فوجی جوان ہلاک نہیں ہوا ہے۔

پلوامہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ اس تصادم میں ایک فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ان کو آرمی کے 92 بیس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زیر علاج ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 53 آرآر اور مقامی پولیس نے گوسو علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارراوئی شروع کی۔

ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

اس دوران حکام نے پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے۔

کولگام: ایس ایس بی کے دو جوان ہلاک

پلوامہ کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jul 7, 2020, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details