اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شتلو رفیع آباد علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔

بارہمولہ: تصادم میں عسکریت پسند ہلاک
بارہمولہ: تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Mar 13, 2020, 3:56 PM IST

Updated : Mar 13, 2020, 5:26 PM IST

اطلاعات کے مطابق شتلو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 32 آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

بارہمولہ: تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

فوجی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

بارہمولہ: تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کی شناخت مدثر احمد بھٹ ولد ثناءاللہ بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کا تعلق ضلع بارہمولہ کے شتلو رفیع آباد سے تھا اور یہ آٹھ دن سے سرگرم تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2020, 5:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details