جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کمریزپورہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔
پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک اطلاعات کے مطابق کمریزپورہ گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو درمیانی رات کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
فوجی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اس تصادم میں ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔
پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک فوجی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار جلاجیت یادو کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا اس وقت سرینگر کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت پلوامہ کے للہارا علاقے کے آزاد للہاری کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جائے تصادم کے پاس سے ایک اے کے 47، گرینیڈز اور کئی دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔