اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک شخص منشیات کے ساتھ گرفتار - این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تھانہ کرالگنڈ

ہندوارہ پولیس نے منگل کے روز قاضی آباد کے علاقے کرالگنڈ میں ہیروئن کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ایک شخص منشیات سمیت گرفتار
ایک شخص منشیات سمیت گرفتار

By

Published : Apr 14, 2020, 6:31 PM IST

پولیس بیان کے مطابق ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروتی نے منشیات کے استعمال کے خلاف مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے موصولہ معلومات کی بنیاد پر تھانہ کرالگنڈ کے حدود میں ٹھوکر پورہ کراسنگ میں ایک ناکہ لگایا تھا۔

ناکے کے دوران لوکی پورہ کے رہنے والے سہیل احمد ڈار نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد ہوا۔

اسی سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 39/2020 U / S 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تھانہ کرالگنڈ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کردی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details