اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ - سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی۔

سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ

By

Published : Nov 24, 2019, 1:46 PM IST

پولیس زرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک بندر موڑ کے پاس آج علی الصبح وادی کشمیر کی طرف جارہے ایک مال بردار ٹرک جس میں بکرے لوڈ تھے۔ شاہراہ سے پھسل کر 500 میڑ گہرے نالے میں جا گرے۔

سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ

جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت درجنوں بھیڑ موقع پر ہلاک ہو گئیں۔ جبکہ ہیلپر شدید طور زخمی ہو گیا۔

زخمی کو پولیس نے ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کر دیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن کے ڈاکٹر او پی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شدید زخمی فرید احمد (42) کو علاج کے لیے جموں منتقل کیا گیا ہے۔

وہیں ہلاک ہونے والے ڈرائیور اجے کمار (22) ولد اندر چند ساکنہ رام نگر ادھم پور کی لاش کو پوسٹ مارٹم ے کے بعد وارثین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رامبن پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details