اطلاعات کے مطابق چار پہیوں والی گاڑی زیر نمبر 3734 JK15 بانڈی پورہ کے ترک پورہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ، ایک اور زخمی تاہم دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔
ایک پولیس افسر نے بھی اس سڑک حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک شخص حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا زیر علاج ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کی حالت مستحکم ہے۔
ہلاک شدہ شخص کی شناخت ترک پورہ کے عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شدہ شخص کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
اس افسر نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔