اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک کا ایک ملازم کورونا وائرس سے متاثر - جموں وکشمیر بنک برانچ لورن

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں جموں وکشمیر بینک میں کام کرنے والے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

جموں وکشمیر بنک کا ایک  ملازم کورونا وائرس سے متاثر
جموں وکشمیر بنک کا ایک ملازم کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Jul 26, 2020, 6:54 PM IST

یہ ملازم جموں وکشمیر بنک برانچ لورن میں تعینات تھا۔

گذشتہ روز اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

اس کے بعد انتظامیہ نے حفاظتی اقدام اٹھاتے ہوے بنک کو پوری طرح سیل کردیا ہے ۔

متاثرہ ملازم کو آیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جب کہ دیگر چھ بنک ملازمین کو بٹل کوٹ کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ ملازم کے اہل خانہ کو بھی گھر کے اندر احتیاتی طور ہوم کورنٹئین میں رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے نائب تحصیل دار لورن محمد طیب خان اور ایس ایچ او لورن محمد بشیر کوہلی نے لوگوں کو سخت احتیات برتنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جموں و کشمیر: انجمن اسلامیہ کے سربراہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ماسک لگانے اور سماجی دوری کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details