زیر حراست لیڈران میں انجینیر رشید کی قیادت والی سیاسی جماعت ' عوامی اتحاد پارٹی‘ کے محروس سیاسی کارکن بلال سلطان کو ڈپریشن کی شکایت کے بعد سرینگر کے رعناواری میں واقع سیکیاٹرک ہسپتال میں پیر کی شام کو طبی جانچ کے لیے داخل کیا گیا جس کے بعد انہیں انتظامیہ نے واپس سب جیل منتقل کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بلال سلطان کی اہلیہ مزمل نے کہا کہ' ان کے شوہر کو انتطامیہ نے پانچ اگست کے بعد حراست میں لیا ہے اور وہ اس وقت سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں زیر حراست ہیں۔'
یاد رہے کہ ایم ایل اے ہاسٹل کو انتظامیہ نے سب جیل قرار دیا ہے جس میں بلال سلطان کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے ہلال اکبر لون، شاہ فیصل اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر پیرزادہ منصور حسین پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید میں ہیں۔
مزمل کا کہنا ہے کہ' بلال سلطان گزشتہ دو ماہ سے سو نہیں پا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ڈپرشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔'