اردو

urdu

ETV Bharat / state

حقوق اطفال کے تعلق سے ورکشاپ - ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ

ریاست جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کے ذریعے حقوق اطفال و قوانین پر مبنی ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

حقوق اطفال کے تعلق سے ورکشاپ

By

Published : Aug 1, 2019, 8:07 PM IST

یہ ورکشاپ مٹن آکورہ کے ایک نجی اسکول میں منعقد کیا گیا۔

حقوق اطفال کے تعلق سے ورکشاپ

ورکشاپ میں لیگل سروسز اتھارٹی کی سکریٹری رافیہ حسن خاکی کے علاوہ ضلع کے کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر نجی اسکولز میں زیر تعلیم طلبا کو حقوق کے بارے میں جانکاری دی گئی جبکہ ریگنگ جسیے سنگین اور غیرقانونی عمل سے بھی بچوں کو واقف کرایا گیا۔

رافیہ خاکی نے بچوں سے حصول تعلیم کے دوران مختلف پہلوؤں کو ذہن نشین کرنے پر ذور دیا اور سماج میں ایک اچھے شہری کے طور پر پیش ہونے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس طرح کے پروگرامز میں شامل کرانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'منشیات کی پھیلتی وباء باعث تشویش ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھانے کی بےحد ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details