اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar on Nasha Mukht Bharat بارہمولہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام - ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ڈاک بنگلہ

کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ڈاک بنگلہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے وادی کو نشہ مکت بنانے کا عزم کیا۔

بارہمولہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد
بارہمولہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 12:00 PM IST

بارہمولہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام

بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ڈاک بنگلہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منعقدہ بیداری پروگرام میں نوجوانوں نے وادی کو نشہ مکت بنانے کا عزم کیا۔ اس موقعے پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی ممبر سنگرامہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے پولیس، سول انتظامیہ، سماجی کارکنان کام کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد منشیات میں مبتلا نوجوان نسل اس لعنت سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کافی مفید ہیں اور مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام لگاتار ہوتے رہیں گے۔ اس موقعے پر اسکولی بچوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان منشیات کا استعمال زیادہ کرنے لگے ہیں اور اس لعنت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ریلیوں سے ہم عوام میں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ منشیات کا استعمال نہ کر سکے اور اپنی زندگی اچھے سے گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Run For Unity In Tral ترال میں پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی کا اہتمام

اس سلسلے میں مقامی استادوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر خاص طور پر صوبہ کشمیر کو منشیات سے پاک کرنا ہے اور اس میں ملوث افراد کی اصلاح کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہیے، تاکہ جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لگاتار کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس قسم کے پروگرام کرتے ہیں۔ اس سے عوام اور بچوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details