پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر کی جانب سے یک روزہ روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا۔اس یک روز گار میلے میں کئی نجی کارخانہ داروں کے علاوہ کالج طلباء اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس محمکہ کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹرڈ کریں تاکہ ہم ان کے لئے روزگار وسائل کے مسئلے کو حل کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نجی ادارے آتے ہیں جس کو نوجوانوں کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ نجی ادارے چاہتے ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کر سکے۔ محمکہ کی بھی کوشش رہتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دلانے میں کامیاب ہوں۔ اس کے لئے ضلع کے بےروزگاری نوجوانوں کو محمکہ ساتھ منسلک ہونا ہیں۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع پلوامہ کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت موجود ہے جبکہ ضلع پلوامہ کے نوجوان کافی تعلیم یافتہ بھی اور ضلع کے نوجوان کئی سرکاری محمکہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائض ہیں۔ جس کو برقرار رکھنا ضروری ہیں ۔