اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف جوان زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف اور پولیس کیمپز پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا ہے۔

By

Published : Apr 17, 2020, 11:16 PM IST

پلوامہ: گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف جوان زخمی
پلوامہ: گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف جوان زخمی


اطلاعات کے مطابق نیوہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے 183 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے کیمپ پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ بھی کی ہے۔

گولیوں کے تبادلے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان زحمی ہوا ہے جس کی شناخت اندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار ریاست راجستھان کا رہنے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگ گئی ہے۔ تاہم اسے ضلع ہسپتال پلوامہ میں داخل کیا گیا۔


وہیں اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

ادھر ضلع پلوامہ کے اگلرکنڈی علاقے کو بھی فوج نے محاصرے میں لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔ علاقے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details