شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ماڈل ٹاؤن میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ کیا۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے تین جوان اور ایک عام شہری شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ تاہم اس دوران عام شہری اور ایک سی آر پی ایف کے جوان نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا۔ دیگر دو جوان زیر علاج ہیں۔