اردو

urdu

ETV Bharat / state

کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جموں میڈیکل کالج میں تقریب کا اہتمام - breast cancer

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ تعداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔

on the eve of world cancer day, an awareness program was held in jammu
کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جموں میڈیکل کالج میں تقریب کا اہتمام

By

Published : Feb 4, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:28 AM IST

جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں 4 فروری کوسرطان (کینسر) کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے تاکہ لوگوں کو اس مرض کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاسکیں۔

اس سلسلے میں آج جموں کے میڈیکل کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں صوبہ کے نامور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اس مہلق بیماری میں مبتلا لوگوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر مقررین نے سرطان بیماری سے بچاؤ کی جانکاری دی۔

کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جموں میڈیکل کالج میں تقریب کا اہتمام

اونوکالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اشوتوش مہاجن نے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین میں زیادہ تر پایا جارہا ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق رواں عشرے میں اس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور یہ مرض بڑی عمر کی خواتین اور نوعمر لڑکیوں تک کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔

واضع رہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ہر آٹھویں ہلاکت کی وجہ کینسر ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ تعداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details