جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ٹویٹ کیا کہ جو کشمیری چین کی طرف دیکھنے لگے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ایغور مسلمانوں کی حالت زار گوگل پر چیک کرکے دیکھ لیں اور احتیاط کے ساتھ فیصلہ کریں ۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے ایک ٹویٹ میں کہا ' جو کشمیری چین کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ بچانے آئیں گے انہیں صرف ایغور مسلمانوں کی حالت زار دیکھنے کی ضرورت ہے۔ محتاط رہو کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔'
عمر عبداللہ کے اس ٹویٹ پر بیشتر کشمیری نوجوانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور عمر عبد اللہ کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو صلاح و مشورہ دینا بند کرے ۔