این سی کے نائب صدر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ اس سوگ اور غم کی اس گھڑی میں تنویر کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ تنویر الاحد ایک باصلاحیت صحافی تھے اور بہت کم عمر میں ہی اس شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکے تھے۔ عمر عبداللہ نے مرحوم تنویر الاحد کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
ادھر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی ، صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار ، ایڈیشنل ترجمان سارہ حیات شاہ نے بھی تنویر الاحد کے انتقال پر گہرے غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔