پڑوسیوں کی مدد سے یہ بوڑھی ماں اپنا گزارا کر رہی ہے۔
اس ضعیفہ نے بی ڈی او کے بھروسےاور نئے آشیانے میں جانے کی امید میں اپنا پرانا گھر توڑ دیا۔
ضعیف خاتون کے ساتھ دھوکہ، حکام پر بدعنوانی کا الزام لیکن حکام کی جانب سے جب 'پردھان منتری آواس یوجنا' کی رقم آنے میں تاخیر ہوئی تو بزرگ خاتون کو پریشانی ہونے لگی۔ پھر بھاگ دوڑ شروع ہوئی۔ جب حقیقت کا انکشاف ہوا تو ستیہ کے پاؤں تلے سے زمین کھسک گئی۔
بوڑھی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 'ان کے نام پر مختص ہونے والی آواس یوجنا کی رقم کو کسی کو اور دے دیا گیا اور اس کا گھر روشن ہوگیا۔'
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے بوڑھی عورت کی آپ بیتی سنی تو اس پوری کہانی کی تیہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔
جب اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے بی ڈی او سے گفتگو کرنی چاہی تو وہ خود نمائندہ سے الجھ گئے اور کسی بھی قسم کی گفتگو سے احتراز کیا۔