اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 6:33 PM IST

ETV Bharat / state

Bhrastachar Mukt J And K جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے حلف لئے گئے

وسطی ضلع بڈگام میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے 'بھرشٹاچار مکت' جموں و کشمیر کی تقریبات کے تحت ایک حلف برداری کی تقریب آج کانفرنس ہال بڈگام میں منعقد ہوئی۔

جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے حلف لئے گئے
جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے حلف لئے گئے

جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے حلف لئے گئے

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر کی تقریبات کے تحت ایک حلف برداری کی تقریب آج کانفرنس ہال بڈگام میں منعقد ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب کے دوران ملازمین نے ضلع بھر میں کرپشن کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر مہم 10 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

بدعنوانی کے خلاف اس مہم میں شامل ہونے کے لیے ضلع انتظامیہ بڈگام ضلع بھر میں بیداری پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گی جس میں شفاف اور جوابدہ طرز حکمرانی کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے فوری ازالے کے ساتھ ساتھ شفاف اور منصفانہ طریقے سے فوری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ یوٹی جموںو کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کی مہم میں تمام لوگوں سے شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Anganwadi Workers Protest اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس کا احتجاج

تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد اور ڈی سی آفس بڈگام کے دیگر اعلیٰ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details