اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی خان نے دونوں کونسلرز کو حلف دلایا۔ اس موقعے پر میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے صدر بشارت حسین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
میونسپل کونسل ہال بانڈی پورہ میں آج نو منتخب کونسلرز کا حلف لیا گیا واضح رہے کہ میونسپل کونسل بانڈی پورہ میں وارڈ نمبر ایک اور وارڈ نمبر چھ کے لیے حال ہی منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران کونسلرز منتخب ہوئے تھے۔
وارڈ نمبر چھ سے نصیر احمد میر نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ وارڈ نمبر ایک سے افروزہ بیگم نے جیت حاصل کی تھی۔
اس موقعے پر ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے صدر بشارت حسین نجار نے کہا کہ یہ ایک اہم اور خوش آئند اقدام ہے جس کے باعث ہمیں اپنے حدود میں آنے والے ہر علاقے کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان انتخابات میں کافی دلچسپی دکھا کر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔