کولگام:جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں نیشنل یوتھ کورپس (این وائی سی) ایسوسی ایشن نے آج احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس دوران (NYC) ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اپنی خدمات کو فوری طور پر مستقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ NYC Protests Against Government in Kulgam
NYC کے تحت کام کرنے والے نوجوانوں کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا ہے۔ اس سے قبل میں بھی اس حوالے سے کئی بار احتجاج کیا جاچکا ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بتایا کہ سال 2014 سے پہلے جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو ان کے لیڈران ہمارے مطالبات کی حمایت کرتے تھے اور جنتر منتر پر بھی ہمارے احتجاج میں شامل ہوتے تھے، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد سے بی جے پی کے لیڈران کے لیے ہمارے مطالبات غیر حقیقی ہو گئے ہیں"۔