اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ایس ایس نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے پوسٹرز لگائے

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وادی کشمیر میں آئے روز انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

By

Published : Apr 24, 2020, 5:55 PM IST

کوروناوائرس: این ایس ایس کی ٹیم کی جانب سے پوسٹررز چسپاں
کوروناوائرس: این ایس ایس کی ٹیم کی جانب سے پوسٹررز چسپاں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور قصبے کے مختلف بازاروں میں نیشنل سروس اسکیم کی ٹیم کی جانب سے میڈیکل شاپس، اے ٹی ایم، سبزی فروش کی دکانوں کے باہر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی غرض سے دکانوں کے باہر سرکلز بنائے گئے تاکہ لوگ سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔ اکثر ان دکانوں کے باہر لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

کوروناوائرس: این ایس ایس کی ٹیم کی جانب سے پوسٹررز چسپاں

اس کے علاوہ ٹیم نے لوگوں میں کووڈ 19 سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لیے دکانوں پر پوسٹرز چسپاں کئے تاکہ لوگوں کو اس مہلک بیماری کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔

وہیں اس دوران ٹیم کے اراکین نے لوگوں میں سینیٹائزر اور ماسکس بھی تقسیم کئے تاکہ اس مہلک بیماری پر مکمل طور قابو پایا جاسکے۔

ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ملنے کے بعد خدشہ تھا کہ دکانوں پر لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہوگی، اس لیے دکانوں کے باہر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے سرکلرز بنائے گئے جس کا مقصد لوگوں میں سماجی دوری کو برقرار رکھنا ہے۔

مختلف شہروں میں دکانداروں کی جانب سے بھی لوگوں کے درمیان سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے دائروں کے عمل کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے اور دیگر علاقوں کے دکانداروں سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس عمل کی پیروی کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details