ترال:جموں و کشمیر کے ترال کے نودل میں واقع فروٹ منڈی میں کام دوبارہ شروع ہونے سے ناراض مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا ۔اس خاموش جلوس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔مقامی باشندوں نے جلد سے جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
لوگوں نے بتایا کہ چار سال قبل سرکار نے ترقیاتی کاموں کے لئے زمین لی ۔اس کے بعد اس پر درخت کاٹے گے لیکن ہنوز کام شروع نہیں ہوا۔اب مقامی لوگ اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ فروٹ منڈی کے نام پر گاوں کی جو زمین لی گئی تھی اس پر کام کب شروع ہوگا۔اب یہ زمین بالکل ویران بن گئی ہے۔انتظامیہ کی عدم کے سبب اس زمین پر فروٹ منڈی نہیں بنی ۔زمین بھی گاوں والوں کے ہاتھوں سے نکل گئی ۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے خاموش احتجاج میں شامل افراد نے بتایا کہ ہم۔نے رضاکارانہ طورپر اس زمین پرموجود پیڑ کاٹے لیکن بدلے میں ہمیں اب تک کچھ نہیں ملا۔حلانکہ معاملے کی نسبت مقامی لوگ کئ بار حکّام کے پاس گئے لیکن یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا ۔