اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے منگل کے روز یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔

جموں وکشمیر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
جموں وکشمیر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

By

Published : Jan 29, 2020, 4:39 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

اپنی کمان کو خیر باد کہنے سے پہلے یہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ الوداعی ملاقات تھی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لیفٹیننٹ جنرل سنگھ کی لگن اور دیانتداری کے لئے اُن کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں ایک الوداعی مومنٹو پیش کیا۔

دریں اثنا یونیسف کی بھارت میں کنٹری نمائندہ یاسمین علی حق نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کی۔

ڈاکٹر یاسمین اور لیفٹیننٹ گورنر نے یونیسف کے کنٹری پروگرام اور جموں وکشمیر میں اس پروگرام کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ پروگرام بچوں، بالغوں اور خواتین کی بہبود اور اُن کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ان شعبوں میں جموں وکشمیر کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے جموں وکشمیر میں یونیسف کے کنٹری پروگرام کی عمل آوری میں یونین ٹریٹری انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details