جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آج غیر ریاستی مزدوروں کی گھر واپسی کو یقینی بنایا گیا۔
غیر ریاستی مزدور گھر واپسی اس سلسلے میں آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے سو افراد پر مشتمل ایک گروپ کو گھر روانہ کیا گیا۔
ملک کی مختلف ریاستوں سے محنت و مزدوری کے لیے لوگ جموں و کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی بیرون ریاست کے لوگ پھنس گئے تھے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آج غیر ریاستی مزدوروں کی واپسی کو یقینی بنایا گیا۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے محنت و مزدوری کے لیے لوگ جموں و کشمیر کا رخ کرتے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی بیرون ریاست کے لوگ پھنس گئے تھے۔
غیر ریاستی مزدوروں کی گھر واپسی کے دوران ان سبھی افراد کے پاس کام نہیں تھا اور نہ ہی کوئی آمدنی کا ذریعہ اس لیے یہ سبھی پریشان حال افراد اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا اور آج انہیں واپس گھروں کی جانب روانہ کیا گیا۔
آج جن 100 افراد کو ان کے آبائی گاوں پھیجا گیا ہے، ان کا تعلق بہار، بنگال، گجرات، پنجاب اور اترپردیش سے ہے۔
ملک بھر میں اب لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے لیکن کورونا وائرس کے کیسز کم نہیں ہو رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بھی کووڈ 19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔