اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں غیر مقامی مزدور برفانی تودے کی زد میں ہلاک - منی پاور پروجیکٹ

دونوں غیر مقامی مزدور علاقے میں منی پاور پروجیکٹ کے پاس کام کرہے تھے جس دوران برفانی تودہ گر آنے سے وہ اس کی زد میں آگئے-

NON LOCAL LABOUR DIES IN SNOW AVALANCHE
گاندربل میں غیر مقامی مزدور برفانی تودے کی زد میں ہلاک

By

Published : Mar 6, 2020, 9:15 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں برفانی تودے کی زد میں ایک شخص کی موت جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا ہے-

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے رائل گنڈ نامی علاقے میں دو افراد برفانی تودے میں دب گئے جس کے نتیجے میں ایک غیر مقامی مزدور کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا-

بتادیں کہ دونوں غیر مقامی مزدور علاقے میں منی پاور پروجیکٹ کے پاس کام کرہے تھے اور برفانی تودہ گرنے سے وہ اس کی زد میں آگئے- اس دوران مقامی لوگوں اور پولیس کی جانب سے انہیں بچانے کی کوشش کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرا بری طرح زخمی ہوا-

مرنے والے مزدور کی پہچان سورن سنگھ ولد کرتار سنگھ عمر 48 ساکنہ پنجاب کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی شدہ بابی سنگھ نامی مزدور بھی پنجاب کا ہی رہنے والا ہے- پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لیے کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details