اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے قاضی گنڈ کے گاسی پورہ گاؤں میں کرائے کے کمرے میں پڑی لاش کو دیکھا اور اس کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔
ایک پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کرلیا۔
پولیس اہلکار نے ہلاک شدہ مزدور کی شناخت لالواہ سیدو ولد کرشن لال سیدھو ساکن ریاست بہار کے طور پر کی ہے۔