اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - بیرون دنیا سے کٹ کے رہ گئی ہے

ترال سے سترہ کلومیٹر دور بنگہ ڈار گترو نامی بستی جدید دور میں بھی رابطہ پل نہ ہونے سے دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔

ترال: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
ترال: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

By

Published : Aug 29, 2020, 2:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں دور افتادہ گجر آبادی میں رابطہ پل کی عدم دستیابی سے عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں لیکن حکام کی اس اہم مسئلے کی طرف سرد مہری نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ترال: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

تفصیلات کے مطابق ترال سے سترہ کلومیٹر دور بنگہ ڈار گترو نامی بستی جدید دور میں بھی رابطہ پل نہ ہونے سے بیرون دنیا سے کٹ کر رہ گئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ان کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے نالہ نارستان کو پار کر کے دوسرے گاؤں جانا پڑ رہا ہے جو کہ بارشوں کے بعد ناممکن ہوتا ہے کیونکہ رابطہ پل نہ ہونے سے آ بادی اپنے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ جاتی ہے۔

مقامی شہری فاروق احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس خطرناک نالے کو پار کرنا ان کے لیے ایک مصیبت سے کم نہیں ہے کیونکہ نالے پر پل نہ ہونے سے اس بستی کو زبردست مشکلات درپیش ہیں۔'

فاروق کے مطابق 'اس معاملے کو لے کر انہوں نے آج تک حکام کو متعدد بار درخواست تو دی لیکن بے سود ثابت ہوئی۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details