جموں و کشمیر میں ضلع سرینگر کے ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے آج کہا کہ ہسپتالوں میں بغیر کسی خلل کے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہیلتھ سروسز کے ذمہ ہے، جبکہ غیر سرکاری اداروں کو آکسیجن سپلائی کرنے اور سیلنڈر ریفلنگ کے علاوہ گھروں میں علاج پا رہے مریضوں تک آکسیجن کی فراہمی کے لئے نوڈل افیسر کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ مکمل طور پر آکسیجن کی سپلائی کی جاسکے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے جمعرات کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ صرف نامزد ہسپتالوں اور نجی ہسپتالوں کو ہی آکسیجن فراہم کریں۔