جموں:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے موسلاداھار بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش نا ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے اس سے حالت میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق جموں میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے اس بار کم بارش کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ دو روز میں موسم میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ موسم زیادہ تر صاف رہے گا۔ درمیان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں آج اور کل موسم صاف رہے گا۔ وہیں، 26 جولائی سے 28 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔