جموں:وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ہر شہری کو اپنے قومی پرچم پر فخر ہونا چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سانبہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا۔ No political parties should object to the tricolor campaign
انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم پر کسی بھی سیاسی جماعتوں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ بحث کا موضوع ہی نہیں ہے۔ ان کے مطابق ترنگا ہم سب کا ہے اس میں ذات پات یا مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہے کیونکہ جو بھی بھارت کا شہری ہے اس کو ترنگے پر فخر ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ترنگا اس کا نہیں ہے؟
وہیں ہر گھر ترنگا مہم پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے زبردستی نہیں کی جانی چاہیے۔ اس سے قبل سنٹرل یونیورسٹی جموں کے زیر اہتمام پینل ڈسکشن میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا Modi@20″ کتاب کے جوہر اور روح کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا حقیقی تناظر میں مطالعہ کیا جانا چاہیے‘‘۔