منڈی بلاک میں بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمین نے تحصیل آفیسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی، اس سے قبل بھی وہ اپنے دفتر میں عوام کے کام کاج اور ان کے مسائل سننے کے لیے حاضر رہتے ہیں لیکن بلاک لورن میں ابھی بھی کئی پنچوں اور کچھ سرپنچوں کو بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمین کی پہچان نہیں کی گئی ہے-
پونچھ تحصیل منڈی کا بلاک ڈولپمنٹ کونسل اس حوالے سے سرپنچ لورن حاجی محمد اکرم تانترے نے زرایع سے بات کرتے ہوے کہا کہ قریب دوماہ ہوچکے ہیں جب سے بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمین کا انتخاب عمل میں لایاگیا لیکن آج دوماہ کے بعد بھی چیرمین کا کوئی دفتر نہیں ہے-
عوام نے جس مقصد کے لیے بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین کا انتخاب کیا تھا - وہ مقصد پوراہوتانظر نہیں آتاہے-
ان کے علاوہ پنچائیت ممبر لال دین نے کہا کہ’ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ہےکہ آج دوماہ کے قریب ہونے لگے ہے لیکن آج تک چیرمین نے پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ کوئی میٹنگ تک نہیں کی ہے اور نہ ہی کہیں دفتر کا اہتمام کیا گیا ہے-
انہوں نے کہا کہ پنچوں اور سرپنچوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے کہ وہ جس حدف کا خواب دیکھ رہے تھے وہ ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے-
آج تک جو چیرمین اپنے پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ نہیں کرپایا وہ زمینی سطح پر کیا ترقی کے کام کرے گا-
ان کے علاوہ پنچ محمد اسلم سرپنچ اعجاز منگرال وغیرہ نے بھی چیر مین کے دفتر میں نہ بیٹھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
ان تمام نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر چند دنوں میں بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین نے اپنادفتر قائیم نہ کیا تو اس کے سنگین نتائیج ہونگے کیوں کہ کافی دیر ہوگئی ہے - عوامی نمائیندگان کو انتظار کرتے ہوئے۔
اس پر جب بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمین بلاک لورن سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس کے خاوند نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ہمارے پاس دفتر میں بیٹھنے کا کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے اور چیر مین ابھی اس قابل نہیں کہ وہ اپنی بات زرایع کے سامنے کرسکے -
اس حوالے سے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا اور جب ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین منتخب ہے اس کو دفتر میں بیٹھنا چاہیے اس کو اب کوئی آرڈر نہیں دے گا-