اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ پنجاب کو کشمیری طلبہ کے مسائل کا احساس

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کشمیری طلبا کو یقین دلایا ہے کہ ریاست کی نجی یونیورسٹیز کو وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے نتیجے میں فیس کی ادائیگی میں تاخیر یا حاضری کی قلت کے سبب انہیں ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

' فیس کی ادائیگی پر کشمیری طلبا برہم'
' فیس کی ادائیگی پر کشمیری طلبا برہم'

By

Published : Nov 30, 2019, 8:24 AM IST

Updated : Nov 30, 2019, 1:03 PM IST

وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق کشمیری طلبا کو یقین دلایا گیا ہے کہ وادیٔ کشمیر کی غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں انہیں فیس کی ادائیگی یا غیر حاضری کے لیے ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

' فیس کی ادائیگی پر کشمیری طلبا برہم'

وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ کشمیری طلباء کا اس صورتحال کے سبب پڑھائی کا ایک سال ضائع نہیں ہوگا۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے یہ یقین دہائی کشمیری طالب علم ناصر کھویہامی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کی ہے۔ کھویہامی نے لکھا ہے ’یہ چونکانے والا ہے کہ معاوضہ ادا کرنا یا امتحانات نہ دینا ، کالج حکام کشمیری طلباء کو کہتے ہیں۔ پنجاب، اتراکھنڈ، چندی گڑھ کے کالجز میں زیر تعلیم کشمیری طلباء سے وادی کشمیر میں بندشوں اور کرفیو کی وجہ سے وقت پر فیس جمع نہ کروانے اور حاضری میں کمی کے نتیجے میں غیر ضروری جرمانہ ادا کرنے کو کہتے ہیں ۔'

' فیس کی ادائیگی پر کشمیری طلبا برہم'

وادی کشمیر سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو 5 اکست کے بعد مواصلاتی نظام پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے اپنے والدین کے ساتھ رابطہ کرنے میں دشواریاں ہوئیں جبکہ بیشتر طلبہ فیس کی آن لائن ادائیگی بھی نہیں کر پائے ہیں۔ کئی طلبہ جو اپنے گھروں میں گئے تھے، وقت پر لوٹ نہیں سکے ہیں۔

واضح ہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد پوری کشمیر وادی اور جموں خطر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں جس سے نظام زندگی مکمل طور درہم برہم ہوگیا۔ تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کشمیر میں معمول کی زندگی بحال نہیں ہورہی ہے۔

Last Updated : Nov 30, 2019, 1:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details