احتجاجی نوجوانوں نے جموں کے روپ وے سروس میں ’’غیر جموی نوجوانوں کی خدمات حاصل کرنے اور مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنے‘‘ کے خلاف مقامی نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ’’سنہ 2014میں عمر عبداللہ نے روپ وے سروس کی سنگ بنیاد رکھنے کے وقت مقامی نوجوانوں کو 70فیصد نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔‘‘ جس پر احتجاجی نوجوانوں کے مطابق عمل آوری نہیں کی گئی۔