جموں کشمیر کے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر غضنفر علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم نے باریک بینی سے تمام دستاویزات کی جانچ کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کو فلور ٹیسٹ کرانے کے کارپوریٹرز کو اکٹھا ہونے کی اجازت کے لیے لکھا تھا، جس کے بعد ہمیں اجازت ملی تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے کو کہا گیا'۔
میئر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد قراردار - srinagar Mayor Junaid Mattu
میئر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد قرار دار داخل کرنے کے دو روز بعد سنیچر کو سرینگر منسلک کارپوریشن کے عہدے داروں نے آئندہ منگل کو فلور ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
منگل کو سرینگر کے بینکوٹ ہال میں فلور ٹیسٹ نائب میئر اور کارپوریشن کے عہدے داروں کی نگرانی میں کیا جائے گا
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اب آئندہ منگل کو سرینگر کے بینکوٹ ہال میں فلور ٹیسٹ نائب میئر اور کارپوریشن کے عہدے داروں کی نگرانی میں کیا جائے گا'۔
واضح رہے کہ جمعرات کو تقریباً 51 کارپوریٹرز نے سرینگر میونسپل کمشنر غضنفر علی کے دفتر میں میر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد قرارات داخل کیا تھا، تاہم ان کارپوریٹرز میں سرینگر کے سابق نائب میر شیخ محمد عمران بھی شامل تھے۔