میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلاک شدہ سرپنچ کی بیٹی نیانتا پنڈتا نے انتہا پسندوں کو بزدل کہتے ہوئے کہا کہ 'وہ جانتے تھے کہ اس کے والد کو اتنی آسانی سے نہیں مارا جا سکتا، اسی لیے انہوں نے گولی پیٹھ پر ماری'۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لاسی پورہ علاقے کے موجودہ سرپنچ اور کانگریس پارٹی کے رکن اجے پنڈتا کو ان کے آبائی گاؤں میں شدت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اننت ناگ میں سرپنچ کا گولی مار کر قتل شام قریب چھ بجے پنڈتا کو گولی لگی، وہ بری طرح زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
مقتول کی بیٹی نیانتا پنڈتا نے اپنے والد کے قاتلوں کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں نے ان کے والد کو پیٹھ پر گولی ماری۔
نیانتا پنڈتا نے کہا کہ 'ان کے والد اتنی آسانی سے مرنے والوں میں سے نہیں تھے، وہ جانتے تھے کہ اجے پنڈتا کو اس طرح نہیں مارا جاسکتا، لہذا قاتلوں نے ان پر چھپ کر حملہ کیا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد کے قاتلوں کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی'۔
نیانتا پنڈتا کا کہنا تھا کہ نہ تو اس کے والد کسی سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے ڈرتی ہیں، اور وہ یقیناً واپس کشمیر جائیں گی۔
نیانتا نے اپنے والد کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح ہی ملک کی خدمت کریں گی۔