سرینگر :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے رجسٹرار عتیق الرحمن نے کہاکہ گزشتہ روز 28 نومبر کو ایک طالب علم کی جانب سے پیغمبر اسلام کے حوالے سے ایک سماجی رابطہ ویب سائٹ پر توہین آمیز پوسٹ شائع کیے جانے کے پیش نظر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اس کے مدنظر قبل از وقت سرمائی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے این آئی ٹی کے رجسٹرار عتیق الرحمن نے دعوی کیا کہ یہاں چھٹیاں نو دسمبر سے ہونی تھی تاہم دس دن پہلے ہی کر دی گئی۔ لیکن اس سے کسی بھی طلبہ کی تعلیمی سکیڈیول میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ جن کے امتحانات ابھی باقی تھے وہ چھٹیوں کے بعد اس حصہ لے سکتے ہیں۔ گزشتہ روز سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے این آئی ٹی سرینگر کے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ "این آئی ٹی کے ہاسٹلوں میں رہائش پزیر طلبہ بھی جلد سے جلد ہوسٹل خالی کر دیں۔