اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: ایمس عمارت کی بھومی پوجا - وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمس

مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے جموں میں تعمیر ہونے والی ایمس کی عمارت کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی اور وہاں "بھومی پوجا" بھی کی۔

ایمس عمارت کی  بھومی پوجا
ایمس عمارت کی بھومی پوجا

By

Published : Feb 14, 2020, 12:21 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:42 AM IST

اس موقع پر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' جموں وکشمیر کو دو ایمس مختص کیے گئے ہیں - ایک جموں میں اور دوسرا کشمیر میں۔

ایمس عمارت کی بھومی پوجا

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں دو ایمس کے علاوہ نو میڈیکل کالجوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ووٹ بینک سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے والی حکومت کے نئے ورک کلچر نے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے'۔

مرکزی حکومت نے جنوری 2019 میں پردھان منتری ہیلتھ انشورنس اسکیم (پی ایم ایس وائی) کے تحت وجے پور، ضلع سامبا میں ایمس کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی تھی۔

گذشتہ برس 3 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی نے ایمس، جموں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 1661 کروڑ کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے جو کہ اگست 2022 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایمس میں ایک میڈیکل کالج اور ایک نرسنگ کالج بھی ہوگا اور یہ ایک سبز عمارت ہوگی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details