اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت اسلامی کے کارکنان کی رہائش گاہوں پر این آئی اے کا چھاپہ - این آئی اے نے چھاپے ماری کرکے کچھ الیکٹرانک سامان ضبط کیے۔

کشتواڑ میں جماعت اسلامی کے کارکن عبدالمجید شیخ کے گھر پر این آئی اے نے چھاپے ماری کرکے کچھ الیکٹرانک سامان ضبط کیے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کے رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ
جماعت اسلامی کے کارکنان کے رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

By

Published : Aug 9, 2021, 10:32 AM IST

جموں و کشمیر ضلع کشتواڑ اور ڈوڈہ کے مختلف مقامات پر گذشتہ روز قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جماعت اسلامی کے کارکنان کی رہائش گاہوں پر چھاپے ماری کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ کشتواڑ میں جماعت اسلامی کے کارکنان عبدالمجید شیخ کے گھر پر چھاپے ماری کی گئی جہاں سے الیکٹرانک سامان کے ساتھ کچھ دیگر سامان بھی ضبط کیے گئے۔

اس دوران این آئی اے نے عبدالمجید کو معاملے سے متعلق پوچھ تاچھ کے لیے کشتواڑ تھانہ لایا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کے رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ کشتواڑ کے باندرنہ میں میں جماعت اسلامی کی جانب سے جامعہ مارفعیہ اسلامی سکول چلایا جارہا تھا، اسی کے تعلق سے این آئی اے نے عبدالمجید کے گھر پر چھاپے ماری کی اور عبدالمجید سے پوچھ تاچھ کی۔

مزید پڑھیں:

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

ذرائع کے مطابق این آئی اے نے ضلع ڈوڈہ کے گھٹ اور ڈوگلی بھالہ میں جماعت اسلامی کے ممبران کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے ماری کی اور مزید لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔

فی الحال اس حوالے سے مذکورہ ایجنسی کی طرف سے کوئی بیان ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details