اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ اور بڈگام میں این آئی اے کی چھاپہ ماری - پلوامہ کے محتف علاقوں میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے چھاپہ ماری کی اطلاع

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے چھاپہ ماری کی اطلاع ہے۔

پلوامہ اور بڈگام میں این آئی اے کی چھاپہ ماری
پلوامہ اور بڈگام میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

By

Published : Feb 26, 2020, 9:02 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:48 PM IST

اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ این آئی اے نے کئی عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔

این آئی اے نے پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سرگرم عسکریت پسند زاہد احمد کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔وہیں کاک پورہ میں ہلاک شدہ عسکریت پسند عادل احمد کے گھر پر بھی چھاپہ ماری کی گئی۔

دربگام پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے لیے کام کرنے والے نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

اطلاعات کے مظابق ضلع بڈگام میں این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:48 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details