اننت ناگ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے درجنوں اسکیمات چلائی جا رہیں ہیں۔ اسی مقصد کے تحت اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں نیجی ادارے کنول نے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔مقامی باشندوں میں فٹبال ٹورنامنٹ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔اسٹیڈیم میں شیدائیوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کوملی۔
اننت ناگ کے سپورٹس سٹیڈیم میں اس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سریبنگر اور اننت ناگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو سرینگر کی ٹیم نے اپنے نام کر دیا سرینگر کی ٹیم نے تین گول لگا کر اننت ناگ کی ٹیم کو شکست دی۔