پلوامہ:این ایف سی ایچ کے سیکریٹری منوج پنت نے پلوامہ ایڈمنسٹریٹیو کمپلکس میں ڈی سی پلوامہ بشیر الحق چودھری کے ہمراہ ملیٹنسی متاثر بچوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔بچوں نے سیکریٹری کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور سیکریٹری نے بچوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ NFCH Secretary Meets Children in Pulwama
پوری وادی میں پلوامہ اور شوپیان اضلاع سب سے زیادہ ملیٹنسی سے متاثر رہا۔ دونوں اضلاع میں ملیٹنسی متاثر ہونے والے افراد اور بچوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ اس موقع پر سیکٹریٹری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں تین ہزار بچے امداد سے اپنی پڑھائی مکمل کرے چکے ہیں۔ جب کہ این ایف سی ایچ بچوں کو پڑھائی کے لئے مزیدمالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امداد کی رقم میں اضافہ کرنے کو لے کر بات چیت جاری ہے۔