اردو

urdu

ETV Bharat / state

عبدالرحیم راتھر کی جانب سے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد - jammu kahsmir news

عبدالرحیم راتھر دعاگو ہیں کہ نیا سال ریاست کی امن ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

عبدالرحیم راتھر کی جانب سے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد
عبدالرحیم راتھر کی جانب سے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد

By

Published : Jan 1, 2021, 10:23 PM IST

اپنی پارٹی کے ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے اننت ناگ کی عوام کو نئے سال کے آمد کی مبارکباد دی۔

عبدالرحیم راتھر کی جانب سے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد

انہوں نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ نیا سال ریاست کی امن ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راتھر نے کہا کہ ان انتخابات میں اپنی پارٹی کی اچھی کارکردگی رہی جسے وہ پوری طرح متمئن ہیں۔

کووڈ19 کی وجہ سے پیدا شدہ حالات اور قلیل وقت کی وجہ سے وہ زیادہ لوگوں تک نہیں پہنچ پائے۔

اس کے باوجود ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں اپنی پارٹی نے دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے مقابلہ میں اطمینان بخش کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

راتھر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اپنی پارٹی کے نو منتخب ممبران لوگوں کی خدمت اور ان کے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایمانداری اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار کے مطابق کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details