اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: کشمیر میں کئی نئے علاقے ریڈ زون قرار - وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے مثبت معمالات میں بڑھتی تیزی کے پیش نظر

وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں بڑھتی تیزی کے پیش نظر اب کئی نئے علاقوں کو ریڈ اور بفر زون قرار دیا گیا۔

کشمیر میں کئی نئے علاقے ریڈ زون قرار
کشمیر میں کئی نئے علاقے ریڈ زون قرار

By

Published : Apr 9, 2020, 7:43 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں گذشتہ روز سے اب تک کورونا وائرس کے 57 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 184 ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض کی موت ہونے سے‘ اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع میں 12 ریڈ زون ہیں جن میں واسکورہ، ایس کے بالا، پیرے محلہ حاجن، بٹہ گنڈ حاجن، چندرگیر حاجن، کونون، گونڈی کیسز، گونڈی ڈچینہ، مدوان، حاکبرا، پیٹھ کوٹ، گنڈ جہانگیر اور نید کھائی شامل ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تین علاقوں کو ریڈ قرار دیا گیا ہے جن میں سیڈو، رام نگری، سندو شرمل اور بیمنی پورہ شامل ہیں۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چار ریڈ زون ہیں جن میں واتھورہ، کنداجن، چرار شریف اور سوئیبگ شامل ہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سلندا، ٹنگمرگ اور اوڑی کو زید زون قرار دیا گیا ہے۔ وہیں پلوامہ میں سات ریڈ زون ہیں جن میں خیاگم، راج پورہ، سنگر وانی، ابھامہ، گڈورا، پنگلینا، چاندگام اور پریگام شامل ہیں۔

کپواڑہ میں آئی ٹی آئی ہندواڑہ اور باغ بیلہ دو ریڈ زونز ہے جبکہ سرینگر میں احمد نگر، لال بازار، حول، نشاط، خیام، عیدگاہ، گوری پورہ، چھتہ بل، حیدر پورہ، بیمینا، جواہر نگر، نیٹی پورہ کل 14 ریڈ زون شامل ہیں۔

وادی بھر میں 148 بفر زون والے علاقے ہیں جنہیں ریڈ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details