اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا کے نئے کیسز سے عوام میں تشویش - kashmir news

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ روز زبردست اضافہ ہوا ہے اور کل بودر و محلہ ترال ریڈ زون علاقے سے کورونا وائرس کے گیارہ مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد عوام میں مزید تشویش پھیل گئی ہے۔

نئے تیرہ کیسز کے بعد عوام میں تشویش
نئے تیرہ کیسز کے بعد عوام میں تشویش

By

Published : Jun 8, 2020, 8:09 PM IST

Updated : Jun 8, 2020, 9:50 PM IST

مزید دو کیس ترال کے سیموہ اور املر نامی دیہات سے درج کیے گئے ہیں۔ اس طرح ترال میں اب تک کورونا وائرس کے 43 مریض سامنے آگئے ہیں۔

کشمیر: کورونا کے نئے کیسز سے عوام میں تشویش

مزید کیسوں کے فوراً بعد سرویلنس ٹیموں کے ذریعے علاقے میں سیمپلنگ کا عمل دن بھر جاری رہا جس دوران ساٹھ کے قریب افراد کے سیمپلس لیے گیے جبکہ میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔

میڈیکل آفیسر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال ڈاکٹر ظہور نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک علاقے میں دو ہزار کے قریب سیمپلس لیے گیے ہیں جن میں اکثر منفی ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم مثبت افراد سے رابطے میں آئے متعدد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 8, 2020, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details