سرینگر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے 'سیو پارٹی' کے صدر پیرزادہ محمد شریف شاہ نے کہا کہ جن لیڈران کو پانچ اگست کے بعد حراست میں لیا گیا ہے ان کو رہا کیا جائے تاکہ جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں پھر سے شروع ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزرتے وقت کے ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔