اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپنا چودھری بی جے پی میں شامل - رکنیت

ہریانہ کی معروف ڈانسر سپنا چودھری نے آج بی جے پی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہیں۔

سپنا چودھری بی جے پی میں شامل

By

Published : Jul 7, 2019, 12:50 PM IST

نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں سپنا چودھری نے شیوراج سنگھ چوہان، بی جے پی جنرل سیکریٹری رام لال اور ریاستی صدر منوج تیواری کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔

سپنا چودھری بی جے پی میں شامل


غورطلب ہے کہ بی جے پی پورے ملک میں رکنیت سازی مہم چلا رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس کی شروعات چھ جولائی کو اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس سے کی تھی۔ بی جے پی کی یہ مہم 10 اگست تک جاری رہے گی۔


رواں برس مارچ میں سپنا چودھری کی تصویر پرینکا گاندھی کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد سپنا چودھری کے کانگریس میں شمولیت کی خبریں تیز ہو گئی تھیں، لیکن بعد میں انہوں نے اس سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ منوج تیواری کے رابطے میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details