گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں آج بھی درختوں اور کھمبوں پر لٹکتی بجلی کی تاریں بجلی کے ناقص نظام کی داستان بیان کرتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، تاہم وادی کشمیر میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں بجلی اور بجلی کی تاریں خستہ حال ہیں، جو آئے دن حادثے کا سبب بن رہی ہیں۔ Negligence of Power Department in Ganderbal
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے گاندربل کے اندرونی علاقے کے باشندوں نے بتایا کہ کھمبوں اور درختوں سے بندھی بجلی کی تاریں آئے دن حادثے کا سبب بن رہی ہیں لیکن محکمہ بجلی کے افسران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور اس کی وجہ سے وادی کشمیر میں بجلی کا نظام برسوں سے درہم برہم ہے۔ Negligence of Power Department in Ganderbal