اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپیش بگھیل کے خلاف این سی کرےگی قانونی کاروائی - kashmir latest

جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹی نیشنل کانفرنس نے چتھیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے اس بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

بھوپیش باگیلا کے خلاف این سی کرےگی قانونی کاروائی
بھوپیش باگیلا کے خلاف این سی کرےگی قانونی کاروائی

By

Published : Jul 20, 2020, 8:18 PM IST

بھوپیش بگھیل نے ایک قومی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کے بی جے پی والی مرکزی سرکار کے ساتھ سیاسی ساز باز کے بنا پر ہی نیشنل کانفرنس کے صدر اور پارلیمنٹ فاروق عبدللہ اور پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی پی ایس اے تحت جیل سے رہائی ممکن ہو پائی ہے۔

بگھیل کے اس بیان پر نیشنل کانفرنس نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گی۔ پارٹی نے کہا کہ بگھیل کے دیے گئے انٹرویو میں فاروق عبد اللہ اور عمر عبداللہ کی رہائی کے متعلق کہی گئی باتیں کسی بھی لحاظ سےصحیح نہیں ہیں وہ سراسر غلط ہے ۔ان میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے۔

این سی چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے اس بیان کو سنجیدہ نوٹ لیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کی تیاری کر رہی ہے اور اس حوالے سے پارٹی نے اپنے وکیل سے بھی بات کی ہے۔

بھوپیش بگھیل کے بیان کے ردعمل میں سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ ٹویٹ پیغام بھی سامنے آیا ہے۔

بھوپیش بگھیل نے ایک ٹویٹ میں کہا 'براہ کرم جمہوریت کی اس اذیت ناک موت کو موقع پرستی کے طور استعمال نہ کریں جناب عمرعبدللہ جی۔ یہ 'الزام' ایک سوال تھا اور ہم ایسے سوال پوچھتے رہیں گے'۔

واضح رہے کہ بگھیل نے انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ سچن پائلٹ بی جے پی کے ساتھ سیاسی ساز باز کر کے راجستھان کی سیاست میں ردبدل لانے کی فراق میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details